2 اگست، 2017، 10:46 AM

قطر نے چار عرب ممالک کے مشروط مذاکرات کو مسترد کردیا

قطر نے چار عرب ممالک کے مشروط مذاکرات کو مسترد کردیا

قطر نے چار عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ مشروط مذاکرات کا مطالبہ ردکرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر عائد پابندیاں عالمی قوانین کے خلاف ہیں اور ہم ملکی حاکمیت کے خۂاف کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے چار عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ مشروط مذاکرات کا مطالبہ ردکرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر عائد پابندیاں عالمی قوانین کے خلاف ہیں اور ہم ملکی حاکمیت کے خۂاف کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق قطر ی وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ہم پر عائد پابندیاں عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پر پابندیاں لگانے والے ممالک عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے بے خبر ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ،بحرین،متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کا الزام عائد کرکے اس کے خلاف بری ، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ 4 عرب ممالک نے قطر کومذاکرات کے لئے 13 مطالبات پیش کئے جنھیں قطر نے مسترد کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عراق، شام، یمن کی طرح قطر میں بھی سعودی عرب کو اپنے شوم منصوبوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News ID 1874282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha